مہوبا ۔ اتر پردیش کے مہوبا ضلع میں ایک خاتون کو بیٹا نہیں ہونے پر بے رحمی سزا دی گئی۔ اس کے شوہر اور سسرال والوں نے دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد اس خاتوں کو بے رحمی سے مارا پیٹا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد۔ جس میں صاف طور پر نظر آرہا ہے کہ اس خاتون کو اس کے سسرال کی دو عورتیں گھر کے آگے بیچ راستے میں لات گھونسوں سے مارپیٹ کررہی ہیں۔ اس دوران دونوں عورتیں اس کو گالی دے رہی ہیں اور اس کو رونے سے منع کررہی ہیں۔ ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ دونوں عورتیں اس مظلوم پر کبھی کبھی لات اور گھونسوں سے حملہ کررہی ہیں۔ کبھی اس کو اس کے بال سے پکڑ کر کھینچتی۔ اس خاتون نے الزام لگایا کہ ہے کہ دو بیٹیاں ہونے کی وجہ سے اس کے شوہر اور سسرال والے اس کو بار بار مارتے پیٹتے اور اس کو ہراساں کرتے تھے۔ وہ لوگ ایک بیٹا چاہتے تھے۔