بیٹی کے قتل کی ملزمہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ملی

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اپنی بیٹی شینا بورا کے قتل کی ملزمہ سابق میڈیا ایگزیکٹیو اندرانی مکھرجی کی جانب سے بیرون ملک (اسپین) جانے کی اجازت کے لیے دائر عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ وہ (مکرجی) وہاں سے واپس آئیں گی۔جسٹس ایم ایم سندریش اور راجیش بندل کی بنچ نے ملزمہ کو کوئی راحت نہیں دی، لیکن متعلقہ عدالت کو ایک سال کے اندر ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت دی۔