بیٹے کے لئے باپ کا دوڑنا نئی بات نہیں:گہلوت

   

جودھپور، 24 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نسل پرستی کے الزام پر کہا ہے کہ بیٹے کے لئے باپ کا دوڑنا نئی بات نہیں ہے ۔مسٹر گہلوت آج یہاں پریس کانفرنس میں اس سلسلہ میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ہر باپ اپنے بیٹے کے لئے دوڑتا ہے ، لیکن مسٹر مودی کیا جا نیں خاندان کا مطلب۔ انہوں نے کہا “اگر میں گلی گلی دوڑ رہا ہوں تو مسٹر مودی کو کیوں تکلیف ہورہی ہے ۔ ان کے بار بار دہلی کے چکر لگانے کے بارے میں مودی کی بات پر انہوں نے کہا کہ انہیں کیسے معلوم کہ میں دہلی جاتا ہوں، کیا وہ میرا فون ٹیپ کرا رہے ہے ۔