نئی دہلی: پرسٹائن کیئر کے فٹ۔ٹیک ڈی2 سی برانڈ نے بیٹ ایکس پی نے اسمارٹ اور کنیکٹڈ ٹریڈ ملز کے لانچ کا اعلان کیا۔آج یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ وہ مارکیٹ میں مصنوعات کی ایک وسیع رینج لے کر آئی ہے ، جس میں فٹنس پراڈکٹس جیسے کہ ایکسرسائز سائیکل، باڈی اینالائزر اور باڈی مساج شامل ہیں۔ بیٹ ایکس پی ان مصنوعات کی طاقت سے گھریلو فٹنس مارکیٹ میں کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مقبولیت کو مزید تقویت دینے کے مقصد کے ساتھ برانڈ اب 6 بالکل نئی ٹریڈ ملز کے ساتھ اس زمرے میں شامل ہو گیا ہے ۔ یہ تمام بیٹ ایکس پی ٹریڈملز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور آج کے دور کیلئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔گھر سے کام کرنے اور دور دراز کے سیٹ اپ کو اپنانے کی وجہ سے اکثر لوگ بیٹھ کر رہ جانے والے طرز زندگی کے باعث موٹاپے کا شکار ہو رہے ہیں اور لوگوں کی صحت میں مسلسل بگاڑ آ رہا ہے ۔ اس ورک کلچر کی وجہ سے زیادہ تر لوگ بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔