بیڈمینٹن اسٹار پی وی سندھو کو پدمابھوشن ایوارڈ دیا جائیگا

   

حیدرآباد 12 ستمبر ( این ایس ایس ) ورلڈ بیڈ مینٹن چمپئن پی وی سندھو کو باوقار پدما بھوشن ایوارڈ دیا جائیگا ۔ چھ مرتبہ کی ورلڈ باکسنگ چمپئن میری کوم کو ایک اور باوقار پدما وبھوشن ایوارڈ سے سرفراز کیا جائیگا ۔ پی وی سندھو نے بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ میں گذشتہ مہینے جاپان کی نازومی اوکوہارا کو 21-7, 21- 7 سے شکست دیتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ۔ پدما ایوارڈز کا مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ۔ اعلان کے مطابق سات دوسری خواتین کو اسپورٹس کوٹہ کے تحت پدماشری ایوارڈز دئے جائیں گے ۔ ان میں کرکٹر ہرمن پریت کور ‘ ہاکی کھلاڑی رانی رامپال ‘ ریسلر ونیش پھوگٹ ‘ ٹیبل ٹینس کھلاڑی مانیکا باترا ‘ سابق شوٹر سوما سرور وغیرہ بھی شامل ہیں۔ پی وی سندھو کو 2015 میں پدماشری دیا گیا تھا ۔ پدما بھوشن کیلئے 2017 میں ان کے نام کی سفارش کی گئی تھی تاہم منظوری نہیں ہوئی تھی ۔