دن کے وقت اندھیرا چھا گیا ۔ عوام پناہ کیلئے دوڑ پڑے
جئے پور 30 مئی ( ایجنسیز ) راجستھان کے بیکانیر شہر میں آج ایک خطرناک ریتی کا طوفان اٹھا جس کے نتیجہ میں دن کے وقت بھی اندھیرا چھا گیا اور آسمان میں دھویں کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی ۔ اس واقعہ کے ویڈیوز سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئے جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک زرد دھول کی دیوار جیسی بیکانیر کی سمت بڑھتی دیکھی گئی ۔ اس ریتیلے طوفان کی وجہ سے سڑکوں پر بصارت بہت کم ہوگئی تھی اور شہر بھر میں اندھیرا جیسا چھا گیا تھا ۔ کئی شہری خوف کے عالم میں پناہ کیلئے دوڑ پڑے ۔ گھروں اور دوکانوں میں گھس گئے ۔ کئی علاقوں میں خوف کی لہر پیدا ہوگئی تھی ۔ بازاروں میں افرا تفری مچ گئی تھی اور تاجروںن ے دوکانیںفوری بند کردیں اور پیدل راہرو خود کو بچانے دوڑ پڑے تھے ۔ ہوا انتہائی تیز رفتاری سے چل رہی تھی جس کے نتیجہ میں شہر میں معمول کی سرگرمی متاثر ہوگئی ۔ کئی مقامات پر درختوں کی ٹہنیاں ٹوٹ کر گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو گھروںم یںر ہنے اور احتیاط برتنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ راجستھان کے کئی اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور گرج چمک کا بھی سلسلہ چل رہا ہے ۔ بیکانیر ‘ جئے پور ‘ اجمیر ‘ بھرت پور ‘ کوٹہ ‘ جودھپور اور اودئے پور میں بھی تیز رفتار ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی اور یو پی کے اطراف کے اضلاع میں تیز ہواوں اور گرج چمک کی اطلاعات ہیں۔