بیگھم پریمئر لیگ ہال فیم میں شامل

   

لندن ۔ انگلینڈ فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈیویڈ بیکھم کو پریمئر لیگ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پریمئر لیگ ڈاٹ کام سے اظہار خیال کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹیڈ کے سابق کپتان نے کہا کہ ہال آف فیم میں شامل ہونا میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس افتتاحی پریمئر لیگ ہال آف فیم میں لیجنڈ کھلاڑیوں کے ساتھ میرا نام شامل کیا گیا ہے جو یقینا کسی بھی کھلاڑی کے لئے اعزاز ہوتا ہے۔ بیکم نے مزید کہا کہ موجودہ بحران کے دوران فٹبال شائقین کا میدان میں واپس آنا صرف مداحوں کے لئے نہیں بلکہ کھیل کے لئے بھی خوش آئند ہے۔ بیکھم نے ان تمام سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے انہیں ہال آف فیم میں شامل کرنے کے لئے اپنا ووٹ دیا۔ بیکھم نے مانچسٹر یونائیٹیڈ کے لئے 6 خطابات جیتے ہیں۔