حیدرآباد4نومبر(یواین آئی)تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے کاماریڈی کے رکن اسمبلی گمپاگووردھن کے مکان کا ضلع پریشد رکن رامی ریڈی کے حامیوں نے محاصرہ کیااورمطالبہ کیا کہ ضلع پریشد رکن پر حملہ کرنے والے منڈل پرجاپریشد رکن نرسنگ راؤ کو معطل کیاجائے ۔ رکن اسمبلی کے مکان کے سامنے بی آرایس کے لیڈروں اور کارکنوں کی کثیرتعداد جمع ہوگئی۔انہوں نے معطل نہ کرنے کی صورت میں پارٹی سے مستعفی ہونے کا انتباہ دیا۔
اس موقع پر پولیس کی بھاری تعداد جمع ہوگئی جس نے ان احتجاجیوں کے جذبات کوسرد کرنے کی کوشش کی جو اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کررہے تھے ۔اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیرکیلئے کشیدگی پھیل گئی۔