بی آر ایس ، بہار راشٹرا سمیتی ہے : ریونت ریڈی

   


حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کو بہار راشٹرا سمیتی قرار دیتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ محض ان کے خاندانی جھگڑوں سے نمٹنے کے لیے ہی بی آر ایس تشکیل دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر ، بہار کے عہدیداروں سے حکومت چلا رہے ہیں اور ان کا یہ منصوبہ ہے کہ تلنگانہ ان کے فرزند کے ٹی راما راؤ کو اور آندھرا پردیش ان کی دختر کویتا کے حوالہ کردیں اور یہ دیکھنا ہوگا کہ کے سی آر ان کے بھانجے ٹی ہریش راؤ کو کونسی ریاست دیں گے ۔۔