بی آر ایس اقتدار کیلئے پولیس اور پیسہ کا استعمال کر رہی ہے

   

میدک میں کانگریس قائدین کو خریدنے کا ہریش راؤ پر الزام ، ایم ہنمنت راؤ کا خطاب

میدک /15 اسمبلی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی ملکاجگیری کے سٹینگ رکن اسمبلی مسٹر مائنم پلی ہنمنت راؤ بانی MSSO نے میدک کے سائی بالاجی گارڈنس پر کانگریس پارٹی کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر ہریش راؤ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ہریش راؤ جیسے ہی حلقہ اسمبلی میدک سے ان کے فرزند ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ کا بحیثیت کانگریس امیدوار اعلان ہوا ۔ تب سے میدک کے کانگریسی قائدین کو خریدنا شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہریش راؤ میرے فرزند ڈاکٹر روہت کو شکست دینے کیلئے چاہے کتنے بھی حربہ استعمال کریں ڈاکٹر روہت میدک سے بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ہریش کانگریس کے اہم قائدین کو روپئے کے علاوہ پارٹی میں اہم عہدے دینے کا لالچ دیتے آرہے ہیں ۔ مسٹر مائنم نے کہا کہ اس بار ریاست میں کانگریس کا اقتدار پر آنا طئے ہے اور ملکاجگیری سے اور میدک سے ہماری کامیابی یقینی ہے۔ مائنم پلی ہنمنت راؤ اور ان کے فرزند میدک کے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر روہت کے میدک آمد پر جاننے والوں نے کانگریس قائدین کی سرکردگی میں بڑے پیمانے پر تہنیت پیش کی اور آتش بازی کی ۔ جلسہ کی صدارت صدر میدک ٹاون کانگریس مسٹر جی انجینیلو گوڑ نے کی ۔ نوجوان قائد جیون راؤ ایڈوکیٹ نے پروگرام کی کارروائی چلائی ۔ اس جلسہ کو کانگریس قائدین مسرز سپرابھات راؤ ، بلاک کانگریس صدور مسرز محمد حفیظ الدین ، رمیش ریڈی امیر بیگ ، پنڈاری گوڑ ، پی رامچندر گوڑ کے علاوہ دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی کامیابی کیلئے ایک جٹ ہونے کی اپیل کی ۔ مسٹر مائنم پلی ہنمنت راؤ نے اپنے سلسلہ تقریر میں کہا کہ ہریش راؤ میدک کی ترقی کیلئے سوتیلے طرز عمل پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر ہریش راؤ میدک سے تاحال کئی دفاتر اپنے حلقہ سدی پیٹ کو منتقل کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اقتدار حاصل ہوتے ہی بے روزگاری دور ہوگی ۔ تمام مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی ہوگی اور جی او 310 کی منسوخی ہوگی ۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ ریاستی ملازمین کے ساتھ انصاف ہوگا ۔ 27 فیصد پی آر سی کی اجرائی عمل میں آئے گی ۔ انہوں نے گروپ 2 امتحان کے ملتوی ہونے پر مزید تنقید کرتے ہوئے گروپ 2 کی امیدوار پراویلیکا کی خودکشی پر اپنے شدید افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی آر ایس اقتدار کیلئے پولیس کا استعمال کر رہی ہے ۔ پولیس گاڑیوں میں روپئے پہونچایا جارہا ہے ۔ اس پروگرام میں سابق صدرنشین بلدیہ مسٹر جی کرشنا گوڑ ، گنگا نریندر ، جلیل عارف صمدانی ، بوجاپون ، دیا ساگر ، یو راجیش ، بوس ، محمد اکبر ، پربھاکر ریڈی ، طاہر ، محمد خالد ، کیف خالد ، افضل عمیر ، میسن چاؤش ، اشوک ریڈی ، وینکٹ رمنا کے علاوہ میدک ٹاون اینڈ منڈل چناشنکرم پیٹ رامائم پیٹ اور پاپنا پیٹ کے کانگریسی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ اس موقع پر ایم آر پی ایس کے کئی کارکن سابق نائب صدرنشین بلدیہ بی آرا یس قائد چلہ نریندر نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔