بی آر ایس اور بی جے پی جھوٹ پھیلانا بند کریں

   

حیدرآباد۔ 6 اکتوبر (سیاست نیوز) نیشنل اسٹوڈینٹس یونین آف انڈیا این ایس یو آئی نے اپوزیشن پارٹیوں بی آر ایس اور بی جے پی پر زور دیا کہ وہ موسیٰ ندی ترقیاتی پراجکٹ سے متعلق جھوٹ پھیلانے کی مہم بند کریں۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں صحیفہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کے ترجمان اور عثمانیہ یونیورسٹی کے اسکالرس دیاکر نے الزام لگایا کہ بی آر ایس اور بی جے پی موسیٰ ندی کے آلودہ پانی مسئلہ کا سیاسی استحصال کررہے ہیں جبکہ پیشرو بی آر ایس حکومت نے موسیٰ ندی کو آلودہ کیا۔