بی آر ایس اور بی جے پی دوباک کی ترقی میں رکاوٹ

   

کانگریس امیدوار سرینواس ریڈی کا انتخابی جلسہ سے خطاب
دوباک۔/11 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ ضلع دوباک منڈل میں آج کانگریس امیدوار چیروکو سرینواس ریڈی نے اپنی انتخابی مہم کا دوباک میں آغاز کیا جس میں اطراف واکناف کے کانگریس قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس اور بی جے پی دونوں نے مل کر دوباک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالی ہیں۔ دوباک کی ترقی صرف اور صرف میرے والد متیم ریڈی کے دور میں ہی ہوئی۔ کانگریس پارٹی کو ایک مرتبہ کامیابی دلائیں تو دوباک اسمبلی حلقہ کو تلنگانہ ریاست میں نمبر ون حلقہ بناؤں گا اور عوام کی خواہش کے مطابق دوباک کو ریوینیو ڈیویژن بنانے کی پوری کوشش کروں گا۔ کانگریس اقتدار پر آتے ہی چھ گیارنٹیز پر عمل کرے گی جس سے غریب عوام کو کافی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے 160 دیہاتوں کا دورہ کیا اور دیہاتوں کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کئے۔ بی جے پی اور بی آر ایس دونوں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں ۔ بی آر ایس کو ووٹ دیں گے تو وہ بی جے پی کو ڈالنے کے برابر ہوگا۔ ریاست میں کانگریس کی سرکار ہی بنے گی ۔ دوباک میں بھی کانگریس کا میابی حاصل کرے گی۔ اس پروگرام میں اننتولا سرینواس، کونگری روی، آکولا بھرت ، وینکٹ سوامی گوڑاور دیگر کانگریس قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔