بی آر ایس رکن اسمبلی کے انتخاب کو تلنگانہ ہائی کورٹ میں چیلنج

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے عالم پور کے بی آر ایس رکن اسمبلی کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کی گئی درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرلیا۔ عدالت نے پرسنا کمار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر رکن اسمبلی کو نوٹس جاری کی اور انہیں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ 2023 اسمبلی انتخابات میں پرسنا کمار نے بی آر ایس امیدوار وجئیوڈو سے مقابلہ کیا تھا لیکن بی آر ایس امیدوار کو کامیابی ملی ۔ درخواست گزار نے شکایت کی ہے کہ رکن اسمبلی نے فیلڈ اسسٹنٹ پنچایت راج کے عہدہ سے استعفیٰ دیئے بغیر ہی پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا ۔ لہذا ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ جسٹس بی وجئے سین ریڈی نے رکن اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 1