’ چلو میڈی گڈہ ‘ پروگرام کے انتظامات کی اپیل
حیدرآباد۔/28 فروری، ( سیاست نیوز) سابق وزیر ستیہ وتی راتھوڑ کی قیادت میں بی آر ایس قائدین کے وفد نے ڈائرکٹر جنرل پولیس روی گپتا سے ملاقات کی اور یکم مارچ کو بی آر ایس کے ’ چلو میڈی گڈہ ‘ پروگرام کے انتظامات کی درخواست کی۔ انہوں نے ڈائرکٹر جنرل پولیس کو بتایا کہ پارٹی کے عوامی نمائندے میڈی گڈہ اور کالیشورم پراجکٹ کا دورہ کریں گے۔ ڈی جی پی کو دورہ کے بارے میں روٹ میاپ حوالے کیا گیا۔ بی آر ایس قائدین نے دورہ کے موقع پر مناسب سیکوریٹی انتظامات کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ بی آر ایس کے چلو میڈی گڈہ پروگرام کی پولیس نے تاحال اجازت نہیں دی ہے۔1