کوداڈ 29 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوداڈ کے رکن ایم ایل اے بولم ملیا یادو نے کہا کہ سی ایم کے سی آر کی طرف سے متعارف کرائی گئی عوامی فلاحی اسکیموں اور ریاست کی ترقی کی وجہ سے دیگر پارٹیوں کے کارکن بی آر ایس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ایم ایل اے کے کیمپ آفس میں اننت گیری گاؤں کے مختلف پارٹیوں کے 30 لیڈروں نے ایم ایل اے کی موجودگی میں بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت غریب عوام کیلئے خوب محنت کر رہی ہے اور اس پروگرام میں بی آر ایس کے قائدین دیگر نے شرکت کی۔
IKP عہدیداران کے ’’ پے اسکیل‘‘ کی منظوری پر رکن اسمبلی کو تہنیت کی پیشکشی
پٹلم /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جکل کے رکن اسمبلی وپیانل اسپیکر مسٹر ہنمنت شنڈے نے آئی کے پی کے عہدیداران کے مطالبہ کو لیکر ریاست تلنگانہ حکومت سے بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے پے اسکیل کی منظوری حاصل کرنے پر مستقر بچکنڈہ کے بی آر ایس پارٹی آفس پر آئی کے پی کے عہدیدیداران پہونچکر رکن اسمبلی کی شال پوشی و گلپوشی کی ۔ بچکنڈہ منڈل ناگراج ، پٹلم منڈل شری شاہ ، نظام ساگر ، منڈل رام نارائن گوڑ ، مدنور منڈل منوہر ، بڑی کوڑ بگل منللرویندر ، جکل منڈل ستیہ نارائنا نے رکن اسمبلی کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ حکومت اور رکن اسمبلی سے اظہار تشکر کیا ۔