بی آر ایس میں شمولیت

   

بھونگیر /18 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر میں آج بی آر ایس حکومت کی کارکردگی سے متاثر ہوکر کئی نوجوانوں نے رکن اسمبلی بھونگیر پی شیکھرریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے پارٹی کھنڈوا پہناکر انہیں پارٹی میں شامل کرلیا۔اور کہا کہ انتخابات میں بی آر ایس کی کامیابی اور چیف منسٹر کی جانب سے متعارف کردہ فلاحی اسکیمات سے عوام کو واقف کروایا جائے۔بی آر ایس حکومت کی دس سالہ کارکردگی اور بھونگیر اسمبلی حلقہ میں انجام دئے گئے ترقیاتی کاموں سے عوام کو واقف کروایا جائے۔اس موقع پرقائدین امریندر ، پانڈو ، راجیش اور دیگرموجود تھے۔
بی آر ایس میں واپسی
بودھن /18 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن کے ارکان بلدیہ ان دنوں اپنے مستقبل کے تعلق سے تذبذب کا شکار نظر آرہے ہیں ۔ برسر اقتدار سیاسی جماعت بی آر ایس سے تعلق رکھنے والی چیرپرسن ٹی پدما شرت ریڈی اپنی پارٹی کو ڈوبتی ہوئی ناؤ مان کر فوری طور پر 16 اکٹوبر کو کانگریس پارٹی میں پناہ لے لی، ان کے ہمراہ تقریباً سات ارکان بلدیہ نے بھی بی آر ایس کو خیرآباد کرکے کانگریس پارٹی کا کھنڈوا ڈال لیا لیکن آج کے کویتا ایم ایل سی نظام آباد کے دورہ بودھن کے موقع پر بی آر ایس سے منحرف ہوئے بلدی حلقہ نمبر 33 کے کونسلر شیخ جاوید نے واپس اپنی پارٹی بی آر ایس میں شامل ہوگئے ۔ بودھن میں دن بہ دن سیاسی وفاداریوں میں جاری تبدیلی کے واقعات آنے والے سیاسی طوفان کی پیش قیاسی ثابت ہوسکتی ہے ۔ جس میں مقامی مسائل اور اقلیتی طبقات کو نظر انداز کرنے والی سیاسی جماعت کو سیاسی طوفان غرق کردینے کے آثار نظر آرہے ہیں ۔