بی آر ایس کو اقتدار ملنے پر سکریٹریٹ کے پاس کچرے کو ہٹا دیا جائے گا

   

چیف منسٹر کے چھوٹے بچوں کے سامنے غیر پارلیمانی ریمارکس کی مذمت : کے ٹی آر
حیدرآباد 20 اگست ( سیاست نیوز ) بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر نے سکریٹریٹ کے سامنے راجیو گاندھی کی مجسمہ کی تنصیب پر پھر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ بی آر ایس کو اقتدار ملتے ہی پہلے دن بابا صاحب امبیڈکر سکریٹریٹ کے حدود میں جتنا بھی کچرا ہو اس کو ہٹا دیا جائے گا ۔ میری بات ذہن نشین کرلو چیف منسٹر کہتے ہوئے کے ٹی آر نے ریونت ریڈی کو انتباہ دیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی کے غلام ہیں ۔ تلنگانہ کی عزت نفس اور تلنگانہ کے تہذیب و تمدن سے وہ عاری ہیں ۔ چھوٹے بچوں کے سامنے غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کرنے والے ریونت ریڈی کا کردار اور ان کی شخصیت کے ساتھ ان کی پرورش عیاں ہوگئی ہے ۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ چیف منسٹر جلد ذہنی عارضے سے صحت یاب ہوجائیں گے ۔ بی آر ایس ورکنگ صدر نے سوشیل میڈیا پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ریاست کی صورتحال کیا ہے وضاحت کرنے یہی دلائل ہیں ۔ دو تصاویر کو انہوں نے شیئر کیا ۔ نظام آباد میں ایک مٹھائی کی دوکان کے مالک نے پولیس ہراسانی سے تنگ آکر دوکان بند کرنے کا بیانر لگادیا ۔ دوسری تصویر ورنگل کی معروف ترین سڑک پر ریاستی وزیر کونڈہ سریکھا کی سالگرہ تقریب کی ہے جس میں اے سی پی نے شرکت کی ۔ الزام لگایا گیا کہ ان تقاریب میںآتشبازی سے کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔۔ 2