مختلف ریاستوں میں قیام پذیر تلگو عوام کی فہرست تیار ، ووٹ اور نشستیں حاصل کرنے کی تیاریاں
حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے قومی سربراہ و چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے بی آر ایس کو قومی سطح پر توسیع دینے اور فیصلہ کن موقف رکھنے والے تلگو عوام کی ریاستوں میں مقابلہ کرنے کی حکمت عملی تیار کررہے ہیں ۔ مختلف ریاستوں سے اس کی رپورٹس حاصل کررہے ہیں اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں کا انتخاب کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں ۔ آئندہ سال تلنگانہ ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، چھتیس گڑھ کے بشمول 9 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں سال 2024 مئی میں لوک سبھا کے انتخابات مقرر ہے ۔ تمام ریاستوں میں مقابلہ کرنا ممکن نہیں ہے ۔ لہذا چیف منسٹر کے سی آر پہلے جن ریاستوں میں تلگو عوام کا تناسب بہتر ہے ۔ وہاں پارٹی کی سرگرمیوں کو وسعت دیتے ہوئے انتخابات میں ووٹ اور نشستیں حاصل کرنے پر توجہ دے رہے ہیں ۔ دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر کے افتتاح کے بعد چیف منسٹر کے سی آر مختلف ریاستوں کے نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے بعد تلگو عوام کی اکثریت کرناٹک میں رہتی ہے ۔ کرناٹک کی جملہ آبادی میں 15 فیصد لوگ تلگو میں بات کرتے ہیں اور ساتھ ہی کرناٹک کے 12 اضلاع میں تلگو عوام کا متاثر کن موقف ہے ۔ بیدر ، گلبرگہ ( کلبرگی ) ، کلور ، بیلاری ، ان 4 اضلاع میں تلگو رائے دہندوں کی 30 فیصد ووٹ ہیں ۔ بنگلور شہر اور دیہی علاقوں 49 فیصد تا 65 فیصد تلگو زبان جاننے والے لوگ رہتے ہیں ۔ کلور ، بیلاری اور رائچور میں 76 فیصد 63 فیصد اور 64 فیصد تلگو زبان سے واقف ہیں ۔ 28 اسمبلی حلقے والے بنگلور میں تلگو رائے دہندے بھاری تعداد میں موجود ہیں ۔ کرناٹک کے 40 اسمبلی حلقے اور 14 لوک سبھا حلقوں میں تلگو عوام کا موقف متاثر کن ہے ۔ اس کے علاوہ مہاراشٹرا کے 22 اسمبلی اور 8پارلیمانی حلقوں میں تلگو رائے دہندوں کا اثر ہے ۔ چھتیس گڑھ کے 3 لوک سبھا اور 12 اسمبلی حلقوں میں تلگو عوام ہیں ۔ تاملناڈو کی آبادی میں 27 فیصد ( 1.95 ) کروڑ تلگو عوام ہیں ۔ تقریبا 18 پارلیمانی حلقوں میں تلگو رائے دہندوں کا اثر و رسوخ ہے ۔ اس کے علاوہ گجرات میں 3 لاکھ تلگو عوام ہیں۔ اڈیشہ میں 12 لاکھ چھتیس گڑھ میں 4.5 لاکھ تلگو عوام رہتے ہیں۔ ان دونوں ریاستوں کے 16 اسمبلی اور 6پارلیمانی حلقوں میں تلگو عوام کا اثر ہے ۔ کیرالا میں 1.2 لاکھ پوڈیچری میں 99 ہزار اترپردیش میں 2.9 لاکھ مدھیہ پردیش میں 85 ہزار راجستھان میں 72 ہزار تلگو عوام ہیں ۔۔ ن