بی آر ایس کے ترقیاتی کام ہی کامیابی کے ضامن

   

کوہیر منڈل کے مواضعات میں جلسوں سے مانک راؤ کا خطاب
کوہیر ۔ 10 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی ظہیر آباد کے مانک راؤ نے پرجا آشیرواد پروگرام کے تحت کوہیر منڈل کے مختلف مواضعات (گوال ، کویلی، چتل گھٹ، کتور (ڈی) میں اپنی انتخابی مہم کے دوران عوامی جلسوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کے فلاحی و ترقیاتی پروگرام ہی تلنگانہ میں بی آر ایس پارٹی کو تیسری مرتبہ کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی کسی دوسری ریاست میں اس طرح کے اسکیمات دیکھنے سننے کو نہیں ملتی۔ انہوں نے اپنی پڑوسی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 3 ماہ انتخابات ہوئے جہاں کانگریس پارٹی کامیابی حاصل کی ہے۔ کیا وہاں پر کانگریس نے اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کیا ہے۔ وہاں کی عوام سے معلومات حاصل کریں اور ووٹ میں کانگریس پارٹی ہمیشہ دلتوں اور مسلمانوں کو ووٹ بینک سمجھتے ہوئے استعمال کیا ہے۔ اس موقع پر سید اطہر احمد بی آر ایس پارٹی مخاطب کیا۔ ڈی سی ایم ایس چیرمین شیواکمار، نرسمہلو یادو، محمد تنویر الدین، انڈسٹریل چیرمین تلنگانہ نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر محمد عبدالروف، محمد افتخار احمد، سابق صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن، محمد شاہد مسعود نمائندہ ایم بی ٹی، سدھیر کمار، محمد کلیم الدین، سید رئیس الدین، محمد عبدالحنان، جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی، شیخ جاوید نمائندہ سرپنچ کوہیر، یوسف پٹیل، محمد ریاض الدین، ڈپٹی سرپنچ، دگوال، محمد مدثر، وٹھل ریڈی، بکاریڈی، ایم پی ٹی سی کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔