حیدرآباد۔/16 نومبر، ( سیاست نیوز) حلقہ سرپور کاغذ نگر کے رکن اسمبلی کونیرو کونپا کو ماویسٹوں سے دھمکی آمیز مکتوب ملا ہے۔ رکن اسمبلی نے شکوک و شبہات کا اظہار کرکے اس کو بی ایس پی امیدوار آر ایس پرون کمار پر سازش کا الزام عائد کیا ۔ سرپور کاغذ نگر میں ماویسٹوں کے نام سے جاری مکتوب سنسنی خیز ثابت ہورہا ہے ۔ بی آر ایس امیدوار کونیرو کونپا اور بی جے پی امیدوار پالوائے ہریش راؤ کو شکست دینے ماویسٹوں نے ووٹرس سے اپیل کی ۔ ماویسٹ سرپور چتورایریا سکریٹری کامریڈ منگو کے نام سے یہ مکتوب جاری ہوا جس پر بی آر ایس رکن اسمبلی نے شکوک کا اظہار کیا اور کہا کہ اس میں صرف بی آر ایس اور بی جے پی کو ٹارگٹ بنایا گیا ہے۔ بی ایس پی امیدوار پروین کمار سابق ماویسٹوں کے ساتھ نقلی مکتوب جاری کرنے کے شکوک کا اظہار کیا ہے۔ ن