بی ایس ایف کانسٹیبل کی فائرنگ‘ 5 جوان ہلاک

,

   

حملہ آور نے بھی خود کو گولی مارلی‘6زخمیوں میں ایک کی حالت نازک
امرتسر: پنجاب کے امرتسر کے خاصہ میں بی ایس ایف میس (کھانا کھانے کا مقام) میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس فائرنگ میں 5 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 6 زخمی بتائے جاتے ہیں۔ تمام زخمیوں کو گرو نانک دیو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے، ایک کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔بی ایس ایف میس میں فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل کی شناخت سٹّپا کے طور پر ہوئی ہے۔ میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل سٹپا نے اندھادھند فائرنگ کی جس میں تین حولداروں سمیت 4 بی ایس ایف جوانوں کی جان چلی گئی۔ اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ تاہم سٹپا نے کیوں گولی چلائی اس بارے میں فی الحال معلومات دستیاب نہیں ہیں۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد بی ایس ایف افسر نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ اس واقعے میں 6 جوان زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 5 کی موت ہو گئی ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ بی ایس ایس کی جانب سے اس معاملہ کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔