بی ایس پی لیڈر ستیش مشرا ترنمول ریلی میں شرکت کرینگے

   

کولکتہ 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹی نے توثیق کردی ہے کہ اس کے لیڈر ستیش چندرا مشرا 19 جنوری کو لکتہ میں ترنمول کی جانب سے منعقد کی جانے والی اپوزیشن ریلی میں شرکت کرینگے ۔ ترنمول کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ ہمیں توثیق ملی ہے کہ بی ایس پی کے کل ہند جنرل سکریٹری ستیش چندرا مشرا 19 جنوری کو اپوزیشن ریلی میں شرکت کرینگے ۔