بی ایس پی نے جے ڈی (ایس) سے منحرف دانش علی اپنا امیدوار بنایا۔

,

   

سابق بی ایس پی رکن اسمبلی ہستینا پور‘ یوگیش ورماجس کا نام پچھلے سال2اپریل کوبھارت بند کے دوران پیش ائے تشدد میں ملزم کے طور پر شامل کیاگیاتھا کو بلند شہر کی محفوظ سیٹ سے امیدوار بنایاہے

اترپردیش میں پہلے دو مرحلے میں ہونے والی رائے دہی کے لئے بی ایس پی نے جمعہ کے روز اپنا گیارہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پچھلے ہفتے جے ڈی(ایس) چھوڑ کر بی ایس پی میں شمولیت اختیا کرنے والے کنور دانش علی کو امرواہا کی سیٹ سے امیدوار بنایاگیاہے۔

وہ جے ڈی(ایس) کے جنرل سکریٹری تھے اور پچھلے سال کرناٹک میں کانگریس او رجے ڈی(ایس) کے درمیان مفاہمت او رحکومت کی تشکیل میں اہم رول ادا کیاتھا۔سابق بی ایس پی رکن اسمبلی ہستینا پور‘ یوگیش ورماجس کا نام پچھلے سال2اپریل کوبھارت بند کے دوران پیش ائے تشدد میں ملزم کے طور پر شامل کیاگیاتھا کو بلند شہر کی محفوظ سیٹ سے امیدوار بنایاہے۔

ان پر قومی سکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے جیل میں بند کردیاگیاتھا چھ ماہ قید میں گذارنے کے بعد انہیں ستمبر میں ضمانت پر رہائی ملی ہے۔ کمار نے2007میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر ہستینا پور سے الیکشن لڑا او رجیت حاصل کی تھی۔

سال2012میں بھی انہو ں نے الیکشن لڑا مگر پیس پارٹی کے ٹکٹ پر اور وہ الیکشن ہار گئے۔

پارٹی نے میرٹھ سے حاجی محمد یعقوب کو بھی اپنا امیدوار بنایا ہے جنھوں نے 1995سے 2007کے دوران ڈپٹی میئر کا الیکشن جیتاتھا۔ سال2002میں وہ بی ایس پی کے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ سال2007میں انہوں نے آزاد امیدوار الیکشن لڑا او رجیت حاصل کرنے کے بعد بی ایس پی میں شامل ہوگے۔ سال2002سے 2007تک وہ ریاست کے اقلیتی امور کے وزیر بھی رہے۔