نئی دہلی: سپریم کورٹ نے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی سیٹوں کی تعداد 227 سے بڑھا کر 236 کرنے کے خلاف دائر عرضی کو جمعہ کے روز مسترد کر دیا۔ چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس ہیما کوہلی کی بینچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ۔ ہائی کورٹ نے گزشتہ سال دسمبر میں سیٹوں کی تعداد بڑھانے کے ریاستی حکومت کے فیصلے سے متعلق نوٹیفکیشن کو جائزقراردیا تھا ۔ عدالت عظمیٰ کی ایک بینچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن ابھیجیت گنپت سمنت اور دیگر کی اسپیشل لیو پٹیشن ( ایس ایل پی) کو مسترد کر دیا۔