حیدرآباد۔/28ستمبر، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل کو سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ بی بی پاٹل کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کی گئی درخواست پر از سر نو جائزہ لینے کیلئے تلنگانہ ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے۔ مدن موہن ریڈی جنہیں لوک سبھا انتخابات میں بی بی پاٹل کے مقابلہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہائی کورٹ میں انتخابی عذر داری داخل کی جس میں شکایت کی گئی کہ بی بی پاٹل نے الیکشن کمیشن کو داخل کردہ حلفنامہ میں غلط معلومات فراہم کی ہیں۔ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیشک ریڈی نے مدن موہن ریڈی کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ سپریم کورٹ نے درخواست کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ کو ہدایت دی کہ مدن موہن ریڈی کی درخواست کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔ سپریم کورٹ نے 10 اکٹوبر کو ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ مدن موہن ریڈی نے کانگریس امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ ر