بی بی پیٹ منڈل سے بی آر ایس کا مکمل صفایا

   

پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی یقینی، حکومت کیخلاف قحط سالی کا پروپگنڈہ مسترد: محمد علی شبیر

کاماریڈی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آرایس پارٹی بی بی پیٹ منڈل سے تعلق رکھنے والے تمام قائدین نے آج گاندھی بھون میں آے آئی سی سی نیشنل سکریٹری روہیت چودھری ، گورنمنٹ اڈوائیزر محمد علی شبیر، ظہیر آباد پارلیمانی امیدوار کی قیادت میں منڈل پرجا پریشد کے نائب صدر رویندرریڈی ، ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک کے نائب صدر اندرا سینا ریڈی و دیگر اہم قائدین نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور اس طرح بی بی پیٹ منڈل سے بی آرایس کا مکمل صفایا ہوگیا ۔ تقریباً منڈل سے تعلق رکھنے والے 500 کارکن و قائدین نے آج شبیر علی کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی وجہ سے بی آرایس پارٹی کو زبردست جھٹکہ لگا اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اے آئی سی سی سکریٹری روہیت چودھری نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے بی آرایس پارٹی کے اہم قائدین کی کانگریس میں شمولیت کی اس بات کی دلیل ہے کہ آنے والے انتخابات میں پارلیمانی نشست پر کامیابی یقینی ہے ۔ محمد علی شبیر نے اپنی تقریر میں کہا کہ 10 سالوں کا بی آرایس دور میں ریاست کی ترقی کو فراموش کردیا تھا کالیشورم پراجیکٹ کی ری ڈیزائنگ کے نام پر کروڑوں روپئے کی دھاندلی ہوئی ہے اور ایک بارش سے ہی کالیشورم پراجیکٹ کو نقصان ہوا ہے کانگریس پارٹی 100 دنوں میں ہی خشک سالی اور قحط سے متاثر ہونے کی حکومت کیخلاف غلط پروپگنڈہ کیا جارہا ہے سابقہ 10 سالوں میں بارش کی کمی کی وجہ سے آبی قلت پیدا ہورہی ہے گذشتہ سال کانگریس پارٹی اقتدار میں نہیں تھی اور کے سی آر اقتدار میں تھے۔ رعیتو بندھو کا ذکر کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ 64 لاکھ ، 75 ہزار کسانوں کے کھاتوں میں رعیتو بندھو کی 64 لاکھ کسانوں کو رقم جمع کی گئی لیکن کانگریس پارٹی کیخلاف غلط باور کیا جارہا ہے ۔ کانگریس پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بی آرایس پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ اس موقع پر محمد علی شبیر ، سریش شٹکر روہیت چودھری کی بکثرت گلپوشی و شالپوشی کی گئی ۔