بی جے پی، کانگریس حکومت کیخلاف ماحول بنانا چاہتی ہے :ڈوٹاسرا

   

سیکر ۔ راجستھان ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ دوٹاسرا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ریاست میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی کانگریس حکومت کی اچھی حکمرانی کی وجہ سے اس کے پاس کوئی معاملہ نہ ہونے کے سبب وہ راجستھان ایلیجیبلٹی ایکزامینیشن فار ٹیچر (آر ای ای ٹی) پیپر لیک کے معاملے کے بہانے حکومت کے خلاف حکومت مخالف لہر پیدا کرنا چاہتی ہے ۔ ڈوٹاسرانے آج یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بی جے پی تین سال میں اپنا کردار ادا نہ کرنے کی وجہ سے حکومت کو کسی ایک مسئلہ پر نہیں گھیر سکی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی لیڈر بچوں کے مستقبل سے کھیل کر اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔ بی جے پی ریاست میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے میں ناکامی اور تین سالوں میں حکومت کے خلاف کوئی بھی مسئلہ نہ اٹھانے کی وجہ سے پریشان ہے اور اب وہ آر ای ای ٹی کے معاملے کو اہمیت دے کر اس معاملے کو اٹھانا چاہتی ہے اور کوششیں کررہی ہے کہ ریاست میں اچھی حکومت کے خلاف کیسے ماحول بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دور میں جب امتحان کے پرچے آؤٹ ہوئے تھے تب فیصلہ کر لیتے لیکن اس وقت نہ تو انہوں نے تو ریاست کی کسی ڈھنگ کی ایجنسی سے جانچ کرائی اور نہ ہی معاملہ سی بی آئی کو دیا۔ اگر اس وقت پیپر آؤٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز پر کچھ کیا جاتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔