بی جے پی اور بی آر ایس کا پرچہ نامزدگی داخل

   

دو دنوں میں 8 نامزدگیاں موصول، ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کا بیان

نظام آباد ۔ 19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے بتایا کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوسرے روز آج جملہ 6 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ان میں قابل ذکر بی جے پی کی جانب سے ڈی اروند ، بی آرایس کی جانب سے باجی ریڈی گوردھن 2 سٹ نامزدگیاں داخل کی ۔ بھوجن مکتی پارٹی کے امیدوار بی سرینواس ، آزاد امیدوار آر سرینواس ، دھرم سماج پارٹی کے امیدوار کے سمن ، آزاد امیدوار آر انیل شامل ہے آج جملہ 6 نامزدگیاں وصول ہوئی ہے ۔ دو دنوں میں 8 نامزدگیاں وصول ہوئی ۔ کل دو آزاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کی تھی آج دوسرے دن بی جے پی ، بی آرایس کے علاوہ علاقائی پارٹیوں کے دو امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ۔ بی آرایس کے امیدوار باجی ریڈی گوردھن کی نامزدگی کے موقع پر ضلع بی آرایس صدر جیون ریڈی، رکن اسمبلی جگتیال سنجے کمار ، سابق رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کی اہلیہ عائشہ شکیل عامر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔ بعدازاں باجی ریڈی گوردھن نے بی آرایس کارکنوں سے جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے بی آرایس کے دور حکومت میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی آرایس کے دور میں تمام طبقات کی فلاح وبہبو د کیلئے بڑے پیمانے پر کوشش کی گئی لیکن موجودہ حکومت ترقیاتی کام انجام دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے انہوں نے بی آرایس پارٹی کو کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔