بی جے پی اور مودی کا دور اقتدار چند دنوں کا مہمان: کے ٹی آر

   

کے سی آر قومی سطح پر اہم رول ادا کریں گے، ہمخیال جماعتوں سے رابطے
حیدرآباد۔ 23 اکتوبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ پارٹی کے سربراہ و سابق چیف منسٹر کے سی آر قومی سیاست میں ایک فیصلہ کن اور اہم رول ادا کریں گے۔ بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے۔ عوامی اعتماد سے محروم ہو جانے کے بعد ووٹ چوری کے ذریعہ اقتدار حاصل کررہی ہے۔ تلنگانہ بھون میں اسمبلی حلقہ عنبرپیٹ کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کی عمر بہت مختصر ہے جس کے بعد ریاست میں کے سی آر کی قیادت میں دوبارہ بی آر ایس حکومت قائم ہو جائے گی۔ تلنگانہ میں موسمی تبدیلیوں ایل نینو کے تعلق سے ماہرین ماحولیات نے 10 ماہ قبل پیش قیاسی کردی تھی۔ احتیاطی اور متبادل اقدامات کرنے میں حکومت ناکام ہوگئی ہے جس کی سزا عوام، کسانوں اور زرعی شعبہ کو مل رہی ہے۔ تلنگانہ کا ہر طبقہ اب دوبارہ بی آ ایس کی طرف دیکھ رہا ہے۔ کے ٹی آر نے قومی سیاست پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کی سیاست میں اہم تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ قومی سطح پر اصل اپوزیشن کی جگہ طلبہ اور نوجوانوں کی کاکروچ پارٹی لے لی ہے۔ مودی حکومت کی کارکردگی سے ملک کے عوام پریشان ہیں، کسانوں، طلبہ، خواتین کا احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور ایسے میں کے سی آر ایک اہم رول ادا کریں گے۔ غیر کانگریسی غیر بی جے پی جماعتوں کے ساتھ ایک نیا متبادل تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ کے سی آر اس وقت قومی سیاست میں تبدیلی لانے کے لئے اپنے ہمخیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔ 2؍F