بی جے پی اپنا گھر سنبھالے : کمل ناتھ

   

بھوپال، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش چیف منسٹر کمل ناتھ نے آج بی جے پی قائدین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس پر توجہ کرنے کے بجائے ‘اپنا گھر’ سنبھالیں۔ مسٹر کمل ناتھ نے ‘جے کسان رن مکتی یوجنا’ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس پروگرام کے ذریعہ کسانوں سے قرض معافی کے سلسلے میں خوب فارم بھروائے جا رہے ہیں۔ یہ عمل پوری ریاست میں فروری تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد کسانوں کے کھاتے میں قرض معافی کی رقم پہنچ جائے گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کانگریس صدر راہول گاندھی کے انتخابات سے قبل اعلان کے مطابق ریاست میں 55 لاکھ کسانوں کے دو لاکھ روپی تک کے قرض معاف کیے جا رہے ہیں۔