بی جے پی اپنی ذمہ داری بھول گئی ہے‘ صرف بڑے کارباریوں کے لئے کام کررہی ہے۔ پرینکا

,

   

پچھلے سال پیش ائے لکھیم پور تشدد واقعہ کو پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی نے واقعہ کے متاثرین سے ملنے کے لئے الجھن نہیں ہوئی اور وہ ایک معافی نامہ کے ساتھ احتجاج کرنے والوں کے سامنے صرف انتخابات کے وقت میں آگئے ہیں۔


رائے بریلی۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کے روز کہاکہ مذکورہ بی جے پی اپنا ’راج دھرم‘ بھول گئی ہے تاکہ عام لوگوں کی خدمت کرسکے اور صرف بڑے کاروباریو ں کے لئے کام کررہی ہیں۔

رائے بریلی کے جگت پورا علاقے میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اترپردیش میں برسراقتدار سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا‘ الزام لگایا کہ بے روزگاری او رکسانوں سے متعلق مسائل پر سے لوگوں کی توجہہ ہٹانے کے لئے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کاکام کیاجارہا ہے۔

مذکورہ کانگریس لیڈر نے اپنی بندوقیں سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر بھی تانی اور کہاکہ اکھیلیش یادو جو کہیں پر بھی نظر نہیں آرہی تھے وہ اب ووٹ مانگنے کے لئے آگئے ہیں۔سات مرحلوں میں ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے دور کی 23فبروری کو مقررہ رائے دہی کے لئے ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہاکہ ”لوگوں کی خدمت کے اپنے مذہب کو بی جے پی قائدین بھول گئے ہیں۔

ان کے لئے مذہبی اب ووٹ حاصل کرنے کے لئے لوگوں کو اکسانے کا مطلب بن گیاہے۔ لوگوں کی خدمت کے لئے مذکورہ حکومت ’راج دھرم‘ پر عمل نہیں کررہی ہے“۔

مہنگائی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گیس سلینڈر اور پکوان کا تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ”آپ ہر روز 200کماتے ہیں اور سرسوں کا تیل کی ایک بوتل240میں ہوگئی ہے“۔

اس کے علاوہ انہوں نے ریاست میں نوجوانوں کی بے روزگاری اور کسانوں کی پریشان حالی کے متعلق بھی بات کی او رحکومت کو لوگوں کی توجہہ ہٹانے کے لئے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کا بھی مورد الزام ٹہرایاہے۔

پرینکا گاندھی نے کہاکہ لوگوں کوانہیں دیکھنے کی ضرورت ہے جو ووٹ حاصل کرنے کے لئے ”مذہب اور ذات پات“ کا استعمال کرتے ہیں۔

کسانوں کی واجب الادا رقم کو نظر انداز کرکے مرکز پر غیر ضروری اخراجات الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”کسانوں کو ادا کی جانے والی رقم14,000 کروڑ ہے مگر وزیراعظم نریندر مودی خود کے لئے 16,000کروڑ کا ہوائی جہاز خریدتے ہیں۔

وہ اس میں دنیا کاسفر کررہے ہیں مگر کسانوں کے بقایا جات ادا نہیں کررہے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہاکہ ”مذکورہ کانگریس نے کسانوں کے قرض معافی کئے مگر ان دنوں بڑے کارباریوں کے قرض معاف کئے جارہے ہیں“۔

انہوں نے دعوی کیاکہ ہرحال میں لوگوں کو برقی کے بل ادا کرنے کے مجبور کیاجارہا ہے اور ایسے صورتحال میں بھی ادا کرنا پڑرہا ہے جب انہیں بجلی مہیا بھی نہیں کی جارہی ہے۔

پرینکا نے کہاکہ ”تین بڑی بی جے پی کی اسکیمات مفت سلینڈر‘ مفت راشن‘ اور کچھ رقم آپ کے اکاونٹوں میں ہیں“۔انہوں نے کہاکہ ”کیا آئپ کے بچوں کا مستقبل مفت سلینڈر‘ مفت راشن اور کچھ پیسوں سے محفوظ ہوجائے گا؟مذکورہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملازمتیں فراہم کرے اور کاروبار کو فوقیت دے‘ایسا کچھ جو نہیں کیاگیاہے“۔

پچھلے سال پیش ائے لکھیم پور تشدد واقعہ کو پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی نے واقعہ کے متاثرین سے ملنے کے لئے الجھن نہیں ہوئی اور وہ ایک معافی نامہ کے ساتھ احتجاج کرنے والوں کے سامنے صرف انتخابات کے وقت میں آگئے ہیں۔