بی جے پی ایم پی گوتم گمبھیر نے سیاسی ذمہ داریوں سے فارغ کرنے کا نڈا سے کیا استفسار

,

   

ایسٹ دہلی سے رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا عوام کی خدمت کرنے کا انہیں موقع فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔


نئی دہلی۔ بی جے پی کے لوک سبھا ایم گوتم گمبھیر نے پارٹی صدر جے پی نڈا سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں سیاسی ذمہ داریوں سے فارغ کریں تاکہ وہ اپنے مجوزہ کرکٹ وعدوں پر توجہہ دے سکیں۔

ایسٹ دہلی سے رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا عوام کی خدمت کرنے کا انہیں موقع فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

گمبھیر نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ ”میں نے پارٹی صدر جے پی نڈا سے درخواست کی ہے کہ وہ مجھے اپنی سیاسی ذمہ داریوں سے فارغ کریں تاکہ میں اپنے مجوزہ کرکٹ وعدوں پر توجہہ مرکوز کرسکوں۔

میں بڑے ادب کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی جی اور ہوم منسٹر امیت شاہ جی کا بھی عوام کی خدمت کرنے کا مجھے موقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتاہوں۔ جئے ہند“۔