بی جے پی تحفظات کو ختم کرنے کوشاں

   

ووٹ دینے سے قبل پکوان گیس کی قیمتوں کو یاد رکھیں : ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے زیر قیادت مرکزی حکومت تحفظات کو ختم کرنے کی سازش کررہی ہے ۔ حضور آباد کے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹ دینے سے قبل پکوان گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو ضرور یاد رکھیں ۔ اسمبلی حلقہ حضور آباد کے مختلف مقامات پر ٹی آر ایس امیدوار کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی تحفظات کی دشمن ہے ۔ تحفظات سے پسماندہ طبقات کو تعلیم اور ملازمتوں میں فائدہ ہورہا ہے ۔ جس کو بی جے پی ہضم نہیں کرپارہی ہے ۔ مختلف بہانوں اور سازشوں کے ذریعہ تحفظات کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ وہی ٹی آر ایس حکومت تحفظات کے اختیارات ریاستوں کو دینے کا مطالبہ کررہی ہے اور ریاست میں تحفظات تناسب میں اضافہ کرنے کے لیے اسمبلی میں قرار داد بھی منظور کرچکی ہے ۔ ہریش راؤ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حق رائے دہی سے استفادہ کرتے وقت پکوان گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو یاد رکھیں ۔ تب خود بہ خود آپ کی انگلی کار کے انتخابی نشان پر جائے گی ۔۔ N