نعشوں کی سیاست کرتے ہوئے بی جے پی تلنگانہ کے امن وامان کو بگاڑنے کی کوشش کررہی ہے
حیدرآباد۔/2 نومبر، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے بی جے پی کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ تشدد چاہتے ہیں تو ہم جنگ کیلئے تیار ہیں۔ کل بی جے پی کے حملہ میں زخمی ہونے والے ضلع ملگ کے زیڈ پی صدر نشین جگدیش کی ہاسپٹل میں عیادت کرنے کے بعد ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کے علاوہ دوسرے قائدین کے ساتھ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 سال سے ریاست میں امن وامان قائم ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ ماحول اسی طرح برقرار رہے ۔ تشدد برپا کرنے والوں کو سبق سکھانا ہم جانتے ہیں اور پلٹ وار کرنے کی بھی ہم پوری صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ہم ہرگز بھی نہیں چاہیں گے کہ عام لوگ تشدد کا شکار ہوں، تشدد ملک کیلئے بھی بہتر نہیں ہے۔ چلر سیاست کو بند کرنے کا کے ٹی آر نے بی جے پی کو انتباہ دیا۔ بی جے پی تلنگانہ کو آگ کے شعلوں میں دیکھنا چاہتی ہے۔ ٹی آر ایس اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ منوگوڑ میں بی جے پی کی شکست کا اندازہ ہوجانے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے جلسہ عام کو منسوخ کرلیا۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی اسی وجہ سے نہیں آئے جس کے بعد بی جے پی تشدد پر اُتر آئی ہے۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کی وجہ سے تشدد پھوٹ پڑا ہے۔نعشوں کی سیاست کرنے کا بی جے پی کلچر فروغ دے رہی ہے۔ کل بی جے پی کے پتھراؤ حملے میں ٹی آر ایس کے 12 قائدین زخمی ہوئے ہیں اگر تلنگانہ میں بی جے پی تشدد کے کلچر کو فروغ دے گی تو ٹی آر ایس پلٹ وار کرے گی۔انہوں نے کہاکہ 2001 سے 2014 تک ٹی آر ایس نے کئی دباؤ اور اشتعال انگیزی کے باوجود پرامن طریقہ سے تلنگانہ تحریک چلائی اور ایک قطرہ خون کا بہائے بغیر جمہوری انداز میں تلنگانہ ریاست حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک منظم سازش کے تحت اشتعال انگیزی کے ذریعہ ریاست کے پُرامن ماحول کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہے اور لاء اینڈ آرڈر کو بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر کی قیادت میں بی جے پی کے کارکنوں نے غنڈہ گردی کی ہے جس میں ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل پی راجیشور ریڈی، ملگ ضلع پرجا پریشد کے صدرنشین کے جگدیش کے بشمول 12 ٹی آر ایس کے کارکن زخمی ہوئے ہیں۔ پتھراؤ کرنے کے ساتھ لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا ہے بطور ثبوت تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں۔ ایٹالہ راجندر کا پی اے نریش نے پتھراؤ کیا ہے جس کی تصاویر موجود ہیں۔ ٹی آر ایس کے 60 لاکھ کارکن ہیں اگر ہم تشدد پر آگئے تو بی جے پی کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ ن