بی جے پی رکن اسمبلی ایشورپا کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے عدالت کا حکم

   

بنگلورو : کرناٹک کے شیواموگا میں فساد کروانے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی ایشورپا کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے بنگلور کی عدالت نے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ ایشورپا ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیانات کیلئے سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے بجرنگ دل کارکن ہرشا کے قتل کے بعد مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیز بیانات دے کر ہندوؤں کو اکسانے اور شہر میں فساد کروانے کا ان پر الزام ہے ۔