بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے پلواماں حملہ کے بعد ثانیہ مرزا کو بنایا نشانہ

,

   

حیدرآباد۔ پلواماں دہشت گرد حملہ جس میں چالیس سی آر پی ایف جوانوں کی شہادت پیش ائے ہے کہ بعد بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگ نے انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ممبئی میریر میں شائع خبر کے مطابق راجہ سنگھ کے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ثانیہ مرزا کو تلنگانہ کے برانڈ ایمباسیڈر سے ہٹائیں ۔ اس کی وجہہ بیان کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہاکہ ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو ہے۔

راجہ سنگھ نے دیگر کھلاڑیوں کے نامو ں کی تجویز پیش کرتے ہوئے وی وی ایس لکشمن‘ سائنہ نہوال اور پی وی سندھو کو تلنگانہ کا برانڈ ایمباسیڈر مقرر کرنے کی تجویز بھی دی ۔ یہا ں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ ثانیہ مرزا کو 2014میں تلنگانہ کا برانڈ ایمباسیڈر مقرر کیاگیاہے۔

قبل ازیں راجہ سبگھ نے کشمیر میں سی آر پی ایف حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک موم بتی مار چ بھی نکالا ۔جمعرات کے روز جموں کشمیر کے پلواماں میں فوجیوں کے ایک قافلے پر ہوئی دہشت گردانہ حملے میں 49سی آر پی ایف جوانوں کی موت ہوگئی ۔

پلواماں میں جس قافلہ پر یہ دہشت گرد حملہ ہوا تھا اس میں78بسیں تھیں جس میں2500فوجی جوان سوار تھے