بی جے پی رکن اسمبلی کا دھرنا ختم

   

جئے پور۔راجستھان میں بی جے پی رکن اسمبلی مدن دلاور بی ایس پی کے 6 ارکان اسمبلی کے کانگریس میں جانے کے سلسلے میں ان کی درخواست اسپیکر کے ذریعہ تسلیم نہ کرنے کے فیصلے کی کاپی مل جانے کے بعد آج اپنا دھرنا ختم کردیا۔ دلاور کے مطابق اسمبلی سکریٹری سے کاپی ملنے کے بعد انہوں نے اپنا دھرنا ختم کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ دلاور نے اپنی عرضی پر اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی کی طرف سے دیئے گئے فیصلے کی کاپی لینے کے لئے آج وہ اسمبلی سکریٹریٹ کے پاس گئے اور اس سلسلے میں فیصلے کی کاپی طلب کی ، لیکن انہیں فوراکاپی نہ ملنے پر وہ دھرنے پر بیٹھ گئے تھے ۔