بی جے پی رکن اسمبلی کا رکن پارلیمنٹ کو نوٹس

   

اورنگ آباد،2فروری(سیاست ڈاٹ کام)مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے گنگا پور اسمبلی پارلیمانی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)رکن اسمبلی پرشانت بمب نے ناندیڑ پارلیمانی حلقے سے اپنی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج کر الزام لگایا ہے کہ رکن پارلیمنٹ نے حال ہی میں ریاست میں تعمیرات عامہ کے محکمے (پی ڈبلیو ڈی) افسروں کوبھیجے گئے خط میں انہیں بلیک میلر کہا ہے ۔میڈیا میں ہفتے کو جاری نوٹس کی کاپی کے مطابق مسٹر بمب نے مسٹر پاٹل سے 23کروڑ کے معاوضے کا مطالبہ کیا یا پھر پریس کانفرنس میں بغیر کسی شرط کے عوامی طورپر معافی مانگنے اور ان سے سوشل میڈیا پر نشر سبھی پیغاماتکو ہٹانے کے لئے کہا ہے ۔نوٹس کے مطابق مسٹر پاٹل نے تعمیرات عامہ کے محکے کے افسروں کو نومبر 2019 میں ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ وہ مسٹر بمب کی شکایتوں پر توجہ نہ دیں اور وہ ایک بلیک میلر ہیں۔واضح رہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور تقل و حملہ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ جب بھی مراٹھواڑا علاقے میں کسی بھی قسم کی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر شروع ہوتی ہے تو مقامی سیاسی رہنما ٹھیکے داروں کو پریشان کرکے رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں۔مسٹر گڈکری نے ایسے رہنماؤں کو وارننگ دی تھی کہ انہیں سی بی آئی جانچ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔