بی جے پی رکن پارلیمنٹ اروند کے خلاف تیسرا مقدمہ درج

   

حیدرآباد۔5۔ جنوری (سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اروند کے خلاف اب تک تین مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔ پولیس کے خلاف نازیبا ریمارکس کرنے کے الزام میں بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ آئی پی ایس عہدیداروں کے خلاف ریمارکس کرنے پر آئی پی سی کی دفعات 294 ، 504 ، 505(1) بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ اروند نے 18 نومبر کو پریس کانفرنس میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف ریمارکس کئے تھے جس پر بوئن پلی سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کلیان سندیپ نے پولیس اسٹیشن بنجارہ ہلز میں دو روز قبل شکایت درج کرائی تھی اور پولیس نے ایف آئی آر درج کرلیا تھا۔ چیف منسٹر کے خلاف ریما رکس پر 29 ڈسمبر کو ٹی آر ایس قائد ستیش ریڈی نے ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی ۔ اس مقدمہ کو بنجارہ ہلز منتقل کیا گیا۔ بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں اروند کے خلاف جملہ تین مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ ر