بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی بہو کا اقدام خودکشی۔ ویڈیو میں سسرال والوں کو ٹہرایا ذمہ دار۔ ویڈیو

,

   

رپورٹس کے بموجب اپنے ہاتھ کی نس کاٹنے سے قبل دو ویڈیو سوشیل میڈیا پر پوسٹ کئے جس میں انہوں نے کہاکہ وہ اپنی زندگی ختم کررہی ہیں۔


لکھنو۔علیحدگی کی زندگی گذار رہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایم پی کوشل کشور کی بہو نے اتوار کی رات کو اقدام خودکشی کیاہے۔

انکیتا نامی مذکورہ عورت کو لکھنو کے سیول اسپتال میں داخل کیاگیا جہاں پر کہاجارہا ہے کہ اس کی حالت مستحکم ہے۔

رپورٹس کے بموجب اپنے ہاتھ کی نس کاٹنے سے قبل دو ویڈیو سوشیل میڈیا پر پوسٹ کئے جس میں انہوں نے کہاکہ وہ اپنی زندگی ختم کررہی ہیں۔

ویڈیو میں انکیتا نے کہاکہ اس کا شوہر ایویش‘ ایم پی کوشل کشور اور ساس جئے دیوی اور ایوش کا بھائی اس کی موت کے ذمہ دار ہیں۔اس نے کہاکہ ایوش نے اس کو ”دھوکہ دیاہے“۔

https://twitter.com/Polytikles/status/1371364676215263232?s=20

ویڈیو میں روتے بلکتے انکیتا اور ایم پی کے بیٹے اور اس کے شوہر ایوش کے خلاف الزامات لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس نے کہاکہ اس کو امید تھی کہ اس کا شوہر ائے گا مگر وہ نہیں آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات میں انکیتا بی جے پی ایم پی کے گھر گئی اور اپنے ہاتھ کی نسیں کاٹ لیں۔ اس کو فوری سیول اسپتال لے جایاگیا۔

اسپتال میں نگرانی کے لئے خاتون پولیس جوانوں کو تعینات کردیاگیاہے۔ یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ پچھلے سال ایوش نے انکیتا کے ساتھ لو میریج کی تھی۔

وہیں اس شادی سے اس کے گھر والے خوش نہیں تھے۔ اپنی بیوی کے ساتھ ایوش لکھنو کے مندیاں محلے میں کرایہ کے مکان میں رہ رہاتھا۔

ایوش کو 3مارچ کے گولیاں لگیں تھیں اور پولیس نے تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف کیاکہ اس نے اپنے اوپر حملے کا ڈرامہ رچا تھا۔

ایوش اسپتال سے لاپتہ ہوگیاتھا اور اتوار کے روز اپنا بیان قلمبند کروانے کے لئے میڈیسن پولیس کے پاس پہنچا۔کوشل کشور لوک سبھا سیٹ موہن لال گنج کی نمائندگی کرتے ہیں