بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے گھر کے سامنے کانگریس کا احتجاج

   

ممبئی: مہاراشٹر میں کورونا کے پھیلاؤ کے سلسلے میں ایوان میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے بعد کانگریس نے چہارشنبہ کو ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوپال شیٹی کے گھر کے سامنے دھرنا دیا۔ کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران کانگریس نے مہاراشٹر سے باہر سے آنے والے مزدوروں کو اپنی اپنی ریاستوں میں واپس جانے کے لیے اکسایا، جس کی وجہ سے کورونا پھیل گیا۔