بی جے پی سے چیرمین و معاون چیرمین ٹیچرس اینڈ ایمپلائیز اسٹیٹ سیل کا اعلان

   

حیدرآباد ۔25 ستمبر ( سیاست نیوز) صدر تلنگانہ اسٹیٹ بی جے پی نے ریٹائرڈ ٹیچرس اور ایمپلائیز اسٹیٹ سیل کے چیرمین اورمعاون چیرمین کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب صدر بی جے پی ڈاکٹر لکشمن نے بی موہن ریڈی سابق ایم ایل سی کو بحیثیت چیرمین ٹیچرس اینڈ ایمپلائیز اسٹیٹ سیل جبکہ پی سروتم ریڈی کو معاون چیرمین مقرر کیا ہے ۔ ان تقررات پر عمل درآمد فوری اثر کے ساتھ ہوگا ۔