بی جے پی شب و روز منافرت پھیلارہی ہے: ہریش راؤ

   

کے سی آر کی دور اندیشی سے ریاست سبزہ زار تھی، سنگاریڈی میں خطاب

سنگاریڈی۔ 13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آر ایس پارٹی حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کا یوتھ سمیلن سنگاریڈی میں منعقد ہوا جس کو ہریش راو سابق وزیر و رکن اسمبلی سدی پیٹ نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ کانگریس حکومت نے تلنگانہ کے مسلمانوں سے دھوکہ کیا ہے اور اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہیں کی ہے۔ مسلمانوں کے بجٹ کو 4 ہزار کروڑ روپیہ کرنے، شادی مبارک کی رقم کے ساتھ ایک تولہ سونا دینا، امام و موذنین کی تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر وعدے کئے لیکن ایک کی بھی تکمیل نھیں کی۔ وعدے تو دور کابینہ میں ایک مسلم وزیر کو بھی نھیں رکھا۔ آزاد ہند کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ہماری ریاست کی کابینہ میں مسلم وزیر نھیں ہے جبکہ بی آر ایس نے مسلم قائد کو ڈپٹی چیف منسٹر بنایا اور ریونیو و داخلہ کے اہم قلمدان تفویض کئے تھے۔ بی آر ایس کے دور میں ایک سیکنڈ کا کرفیو نھیں لگا جبکہ گزشتہ چار ماہ میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ مسلمان کانگریس سے وعدوں پر سوال کریں۔ بی آر ایس اسمبلی میں ان سے جواب طلب کریگی اور وعدوں کی تکمیل پر مجبور کردیگی۔ ریاست تلنگانہ میں دس سال کے سی آر چیف منسٹر رہے ان کے دور میں خشک سالی کی صورتحال پیدا نھیں ہوئی۔ کے سی آر نے اپنی دور اندیشی سے ذاخائر آب تعمیر کرواے اور پانی کی کمی پیدا ہونے نھیں دی۔ بی آر ایس دور ہر طرف سبزہ نظر آتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی شب و روز مذہبی منافرت پھیلا رہی ہے۔ انھیں کسانوں اور عوام کی بھلائی سے کوء سروکار نھیں ہے۔ نفرت پھیلانا ووٹ لینا ان کی سیاست ہے۔ ریاست کے کسان اور عوام ان حقائق سے آگاہ ہوکر پارلیمانی انتخابات میں تلنگانہ کی پارٹی بی آر ایس کا ساتھ دیں اور حلقہ پارلیمنٹ میدک سے بی آر ایس امیدوار سابق آئی اے ایس عہدیدار وینکٹ رام ریڈی کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائں۔ چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع سنگاریڈی ، وینکٹ رام ریڈی امیدوار بی آر ایس حلقہ پارلیمنٹ میدک اور دیگر نے مخاطب کیا۔