بی جے پی عاملہ رکن کی موت خودکشی کا شبہ

   

حیدرآباد 8 اگسٹ ( سیاست نیوز ) بی جے پی ریاستی عاملہ کے رکن گیانیندر پرساد آج اپنے گھر میں چھت سے لٹکتے پائے گئے ۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے خود کشی کرلی ۔ وہ میاں پور آلوین کالونی میں اپنے گھر میں لٹکتے ہوئے پائے گئے ۔ ذرائع کے مطابق پرساد سیری لنگم پلی میں پارٹی امور انجام دیا کرتے تھے اور وہ کچھ دن سے پریشان تھے ۔ افراد خاندان نے انہیں فوری قریبی دواخانہ کو منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ حقیقی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔