کرنال۔ عصمت ریزی کا مجرم ڈیرا سچا سودا سربراہ گرومیت رام رحیم سنگھ نے چہارشنبہ کے روز ایک ان لائن ’ست سنگ‘کیاتھا جس میں کئی سیاسی قائدین بشمول کرنال میئر اورکئی بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈران نے شرکت کی‘ جو ایک تازہ تنازعہ کی اب وجہہ بن رہا ہے۔ رام رحیم جس کو عصمت ریزی او رقتل کے معاملات میں سزاسنائے گئی تھی جیل میں قید ہے اور سوناریا جیل سے 40دنوں کی پیرول پر رہا کیاگیاہے۔
مذکورہپ ڈیر ا سربراہ کے گھر والوں میں نے جیل انتظامیہ وک ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے اس کے لئے ایک ماہ طویل پیرول کی مانگ کی ہے۔ مذکورہ اپوزیشن نے ست سنگھ میں شرکت کرنے والے لیڈران کے متعلق بھارتیہ جنتا پارٹی سے جواز طلب کیاہے۔
درایں اثناء کرنال میئر رینو بالا گپتا‘ ڈپٹی میئر نوین کمار‘ اور سینئر ڈپٹی میئر راجیش آگی اس تقریب میں اپنی شرکت کی مسلسل مدافعت کررہے ہیں۔ مذکورہ سینئر ڈپٹی میئر نے کہاکہ ”مجھے ست سنگ کے لئے ’سدھ سنگت‘ کی جانب سے مدعو کیاگیاتھا۔
یوپی سے ان لائن ست سنگ کیاگیاتھا۔ میرے وارڈ میں کئی لوگ بابا سے وابستہ ہیں۔ ہم وہاں پر سماجی تعلقات کی بنیاد پر پروگرام میں گئے تھے او راس کا بھارتیہ جنتا پارٹی اورمجوزہ ضمنی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔قابل غور ہے کہ ادم پور ضمنی انتخابات ہریانہمیں 3نومبر کومقرر ہیں۔
اس کے علاوہ ریاست میں پنچایت انتخابات بھی بہت جلد ہونے والے ہیں۔ ڈپٹی میئر نوین کمار نے کہاکہ ہر کوئی جانتا ہے کہ جس کو بھی ست سنگ کی اطلاع ملی وہ وہاں پرپہنچ گیا۔
انتخابات جیتنے کے لئے رام رحیم کی دعائیں لینے کے متعلق سوال پر نوین نے کہاکہ لوگوں نے انہیں ان کے وارڈسے منتخب کیاہے اور وہ صرف عوام ہی اس کا فیصلہ کریگی۔
نوین نے کہاکہ ”ضروری نہیں ہے کہ مذکورہ لوگوں کی دعائیں لیں“۔ ڈیرا سربراہ کی پیرول پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنی ذاتی کوشش کے ذریعہ کوئی بھی پیرول حاصل کرسکتا ہے۔
انہو ں نے مزید کہاکہ ”شائد انہوں نے دیوالی کے لئے پیرول لیاہے اور اس کا موزانہ انتخابات سے نہیں کرسکتے“۔
قابل غور یہ ہے کہ اپوزیشن کا الزام ہے کہ رام رحیم کومجوزہ ضمنی انتخابات کے لئے پیرول دی گئی ہے۔ اس سے قبل رام رحیم کو 17جون کے روز ایک ماہ کی پیرول پر رہا کیاگیاتھا۔
رام رحیم 2017سے ہریانہ کی سوناریا جیل میں قید ہے اس کو سیرسا کے اس کے آشرم میں دو بے گھر عورتوں کی عصمت ریزی کے معاملے میں 20سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسی پر بات کرتے ہوئے ہریانہ منسٹرانل وج نے کہاکہ پیرول کا آدم پور ضمنی انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
ویج نے کہاکہ ”پیرول جیل محکمہ نے دی ہے۔ اس سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
اگر کسی فرد کا کرنال میں گرومیت رام رحیم پر عقیدہ ہے اور وہ وہاں جاتا ہے تو اس کا ادم پور انتخابات سے کیا تعلق ہے“۔فبروری کے ابتداء میں ڈیرا سربراہ کو تین ہفتوں کی چھٹی بھی دی گئی تھی۔