کانگریس صدر راہول گاندھی کی جانب سے ہری جھنڈی ‘ شتروگھن سنہا‘ یشونت سنہا ‘ ارون شوری کی طرح ورون گاندھی بھی کیابی جے پی کے خلاف میدان میں ائیں گے؟۔
نئی دہلی۔ مودی حکومت میں پوری طرح سے نظر انداز کیے جانے والے بی جے پی کے فائر برانڈ نوجوان لیڈر اور سلطان سے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی اور کانگریس صدر راہول گاندھی کی طرف سے پوری طرح خاموش ہے اورکسی قسم کا بیان نہیںآیاہے تاہم ذرائع کے مطابق راہول گاندھی نے اپنے چچا زاد بھائی کوکانگریس میںآنے کے لئے ہری جھنڈی دے دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق جس طرح بہن پرینکا گاندھی کے لئے کانگریس کے دروازے کھول دیے ہیں نیز دعوت دی ہے کہ وہ کبھی بھی کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی خبر یہ بھی ہے کہ ورون گاندھی نہ صرف جلد کانگریس میں شامل ہوں گے بلکہ وہ کانگریس کی طرف سے لوک سبھا کے امیدوار بھی ہوں گے۔
واضح رہے کہ انقلاب بیورو گذشتہ دنوں اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں لکھاتھا کہ جیسے ہی پرینکا گاندھی کانگریس میں سرگرم سیاست داں کے طور پر شرکت کریں گی ‘ ان کے ساتھ ورون گاندھی بھی ائیں گے۔اب یہ خبر تیزی سے عام ہورہی ہے کہ ورون گاندھی بہت جلد کانگریس میں شامل ہوں گے اور کانگریس کے ٹکٹ سے عام انتخابات میں جائیں گے۔
اس کے ساتھ ہی یہ بھی اطلاع ہے کہ مستقبل میں ورون گاندھی کو اترپردیش کانگریس کی ذمہ داری بھی سونپی جاسکتی ہے۔کانگریس ذرائع کے مطابق راہول گاندھی نے ورون گاندھی کو پارٹی میں کسی بھی وقت شامل ہونے کے لئے ہر ی جھنڈی دے دی ہے اور اطلاع یہ ہے کہ دوتین دنوں میں اس تعلق سے کوئی بڑا فیصلہ ہوسکتا ہے۔ حالانکہ اس پر تاحال ورون گاندھی خاموش ہیں۔
واضح رہے کہ ورون گاندھی اندرا گاندھی کے چھوٹے بیٹے سنجے گاندھی کے بیٹے ہیں ۔ وہ راہول گاندھی کے چچازاد بھائی ہیں۔ ورون گاندھی کے راہول گاندھی کے ساتھ رشتے کیسے ہیں اس پر بات جاسکتی ہے لیکن پرینکا گاندھی کے ساتھ ورون گاندھی کے بہت اچھے رشتے ہیں اور پرینکا گاندھی بھی ورون گاندھی کو راہول گاندھی کی طرح ہی چاہتی ہیں۔