بھوپال:بھوپال میں بی جے پی لیڈر پر حملے میں ملوث ایک اہم ملزم کے گھر پر بلڈوزر گھس گئے اور ڈھانچے کو منہدم کردیا۔ بی جے پی کارکن کا ہاتھ کاٹنے والے کلیدی ملزم فاروق رائن عرف منی کے گھر کو منہدم کرنے کا عمل قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت بھوپال کلکٹر کی موجودگی میں کیا گیا۔موہن یادو کے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی بننے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بلڈوزر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔جمعرات کو بی جے پی لیڈر کی ہتھیلی کاٹنے والے پانچ ملزمان کے تین گھروں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا گیا۔ 5 ڈسمبر کو دیویندر سنگھ ٹھاکر کی ہتھیلی کو تلوار سے کاٹ دیا تھا۔