بی جے پی لیڈر کے خلاف عصمت ریزی کا الزام

   

حیدرآباد 3 فبروری ( این ایس ایس ) ایک خاتون نے بی جے پی کے ریاستی لیڈر رگھونندن راو کے خلاف عصمت ریزی کا الزام عائد کیا ہے ۔ خاتون نے کمشنر سائبر آباد وی سی سجنار سے اس مسئلہ پر شکایت کی اور کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے طلاق کے مسئلہ پر بات کرنے رگھونندن راو کی آفس گئی تھیں۔ وہاں انہوں نے اسے کافی میں کچھ دوا ملا کر پلادی جس پر وہ بیہوش ہوگئی اور بی جے پی لیڈر نے ان کی عصمت ریزی کی ۔ اب وہ اس خاتون کو بلیک میل بھی کر رہے ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ وہ اس مسئلہ پر ریاستی انسانی حقوق کمیشن سے پہلے ہی شکایت کرچکی ہیں۔