بی جے پی میں شمولیت کے بعد‘ اپرنا یادو نے لیا ملائم کا ’اشرواد‘۔

,

   

لکھنو۔ نئی دہلی میں بی جے پی میں شمولیت کے بعد اپرنا بشت یادو لکھنو واپس لوٹیں اور اپنے سسر سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کا اشرواد کیاہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر ملائم سنگھ یادو کے پیر چھوتے ہوئے ایک تصوئیر ٹوئٹر پر بھی شیئر کی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہاکہ ”بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد لکھنوواپس آنے پر والد/نیتاجی کا اشرواد لیاہے“۔

ایک او رٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ”بی جے پی کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد دہلی سے لکھنو امویاسی ائیرپورٹ پر پہنچنے پر حامیوں اور ورکرس کی جانب سے والہانہ استقبال کیاگیاہے‘ اتنی بڑی تعداد میں آنے پر میں ان تمام کا شکریہ ادا کرتی ہوں‘ آپ تمام نے میرا حوصلہ بلند کیاہے“۔

سماجو ادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا ہیں‘ چہارشنبہ کے روز انہوں نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹرس پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد مبارکبادپیش کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو نے رپورٹرس کو بتایاکہ نتیاجی نے انہیں منانے کی بہت کوشش کی تھی۔