بی جے پی میں چیف منسٹر کا امیدوار کون؟ بنڈی سنجے یا راجندر

   

حیدرآباد ۔11۔اگست (سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں چیف منسٹر عہدہ کے امیدوار ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجندر نے کہا کہ چیف منسٹر امیدوار سے متعلق اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ بی جے پی ایک پابند ڈسپلن پارٹی ہے اور تمام قائدین اور کارکن ہائی کمان کے فیصلہ کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عہدوں کے لئے کبھی بھی دوڑ دھوپ نہیں کی ہے ۔ الیکشن سے قبل پارٹی چیف منسٹر امیدوار کا فیصلہ کریگی۔ واضح رہے کہ ریاستی صدر بنڈی سنجے نے حال میں اعلان کیا تھا کہ وہ بھاگیہ لکشمی مندر میں پوجا کے بعد چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ انہوں نے صاف طور پر خود کو چیف منسٹر عہدہ کا امیدوار ظاہر کیا ۔ ایسے میں راجندر کا نام منظر عام پر آنے کے بعد بی جے پی حلقوں میں ہلچل دیکھی جارہی ہے ۔ ر